Featuredدنیا

امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے اپنا سفیر نامزد کردیا

امریکا: وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ارمن بلوم کو پاکستان میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ بلوم اس سے قبل تیونس میں امریکا کے سفیر رہے

وائٹ ہاؤس کا بتانا ہے کہ ڈونلڈ بلوم سینئر فارن سروس کے کیرئیر ممبر ہیں، وہ اسرائیل میں قونصل جنرل کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں جب کہ کابل سفارتخانے میں پولیٹیکل کونسلربھی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : جوبائیڈن نے علی زیدی کو وائٹ ہاؤس میں ڈپٹی مشیر مقرر کردیا

ڈونلڈ بلوم قاہرہ، بغداد اور کویت میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ لیبیا کے لیے امریکا کے ناظم الامور ، مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانےمیں قونصل جنرل، بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر رہ چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بلوم نے مشی گن کی یونیورسٹی سےتعلیم حاصل کی اور وہ عربی بول سکتے ہیں۔

ڈونلڈبلوم کی بحیثیت پاکستان میں سفیر تعیناتی کے لیے سینیٹ کی منظوری باقی ہے۔

پاکستان میں طویل عرصے سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں اور اس وقت انجیلاایگلر بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close