دنیا

طلبا کیلئے آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی پابندی کے خاتمے کا فیصلہ مؤخر کردیا

ریاض: سعودی وزارت تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں 12 برس سے کم عمر کے طلبا کے لیے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا، 31 اکتوبر سے حاضری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے

انہوں نے بتایا کہ پرائمری اور کنڈرگارٹن کے بچے اپنی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہی جاری رکھیں گے، مذکورہ طلبا کے لیے اسکولوں میں حاضری کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر 2021 مقرر کی گئی تھی۔

سعودی عرب میں وبائی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیڈ لائن ختم کردی گئی تاکہ اس عمر کے بچوں کو وبائی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بادشاہت کس کا حق؟ سعودی شاہی خاندان میں جوڑ توڑ

مزید کہا کہ وزارت کی جانب سے مذکورہ عمر کے طلبا کے لیے ’مدرستی ‘ اور ’روضتی ‘ پلیٹ فارم پر آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے تاکہ ان کا نقصان نہ ہو اور تعلیم کا سلسلہ بحال رہے۔ اس سے قبل وزارت صحت کی جانب سے 12 سے 18 برس کے طلبا کے لیے لازمی ویکسینیشن کے احکامات صادر گیے گئے جن پرعمل درآمد جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close