دنیا

استانی دل کا دورہ پڑنے سے کلاس روم میں انتقال کر گئیں

 ریاض :  ایک خاتون اسکول ٹیچر کلاس میں قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک اسکول میں خاتون ٹیچر تیسری جماعت کے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی تھیں کہ اچانک کلاس روم میں ہی گر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں نے فوری طور پر اسکول پرنسپل کو معاملے سے آگاہ کیا، اسکول پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے متعلقہ استانی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کا انتظام کیا۔

جاں بحق ہونے والی اسکول ٹیچر کے والد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اسکول پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے میری بیٹی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

بچوں کو قرآن پاک پڑھاتے ہوئے جاں بحق ہونے والی ٹیچر کے والد نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کے وقت بیٹی روزے کی حالت میں تھی، وہ ہر جعمرات اور پیر کو روزے رکھتی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close