دنیا

سوئیڈن: شرپسندوں نے سب سے بڑی امام بارگاہ کو آگ لگا دی

اسٹاک ہوم: سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے نواحی علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے امام بارگاہ کو آگ لگا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ شب سٹاک ہوم کے نواحی علاقے جیکبزبرگ میں نامعلوم افراد نے امام بارگاہ کی عمارت کو باہر سے آگ لگا دی۔ امام بارگاہ کے ترجمان عقیل ذکریا نے بتایا کہ سویڈن میں یہ سب سے بڑی امام بارگاہ ہے یہاں ہزاروں لوگ عبادت کے لئے آتے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس واقع میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سویڈن میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملک کی سب سے بڑی امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close