دنیا

مدینہ منورہ میں خودکش حملہ، پاکستانیوں سمیت 46 افراد گرفتار

ریاض: سعودی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے نزدیک خودکش بم حملے میں ملوّث دہشت گردی کے ایک سیل سے وابستہ چھیالیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ جولائی 2016 میں ہونے والے اس خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہل کار شہید ہوئے تھے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے مدینہ منورہ خودکش حملے کے الزام میں چھیالیس افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں بتّیس سعودی شہری، جب کہ چودہ غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔ غیر ملکی باشندوں کا تعلق افغانستان، پاکستان، مصر اور یمن سے بتایا جاتا ہے۔

Saudi-arrest

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد اس گروہ کے ارکان ہیں، جو اس حملے کے ذمہ دار ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو ساحلی شہر جدہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

MEDINA_852x480_718662211695

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی دوہزار سولہ میں ہونے والے اس خود کش حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close