More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

مسلم ممالک اسرائیل سے فی الفور تعلقات منقطع کریں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

تہران: علی خامنہ ای نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ حکومتوں نے غاصب اور جابرانہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرکے بڑی غلطی کی ہے

روحانی پیشوا علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ ان ممالک نے اس گناہ کا ارتکاب کرکے مسلم اتحاد کو پارا پارا کیا ہے۔ ان ممالک کو اسرائیل سے تعلقات ختم کرکے اپنے گناہ کا کفارہ ادا کرنا ہوگا۔

ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل کو دہشت گردی کا اڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم اتحاد مزید مضبوط اور مستحکم ہوجاتا ہے تومسئلہ فلسطین یقینی طور پر بہترین انداز میں حل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : سوڈان میں 3 سال کے لیے خود مختار کونسل قائم

اس موقع پر علی خامنہ ای نے اپنے مؤقف کو دہرایا کہ خودمختار فلسطین سے ہی خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔اسرائیل نے فلسطین ریاست پر جبراً قبضہ کرکے اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے۔ اسرائیل ایک نہیں بلکہ دو الگ ملک ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 4 ممالک نے امریکی ثالثی میں گزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے جب کہ اس سے قبل صرف مصر اور اردن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close