دنیا

ریکارڈ ویکسی نیشن کے باوجود چین میں ایک بار پھر کرونا کیسز میں اضافہ

بیجنگ: چین میں کرونا وبا میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد لانژو شہر میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سیاحتی مقام بند کردیئے گئے جبکہ پروازیں، ٹرینیں اور بس سروس معطل کی جاچکی ہے

چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا پابندیاں سخت کردی گئیں ہیں اور لوگوں کو شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیجنگ میں حکام نے چار نئے کیسز سامنے آنے پر بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے باعث بیجنگ میں کرونا ٹیسٹ کیلئے سینٹرز کے باہر قطاریں لگ گئیں ہیں۔

یہ بھی پر ھیں : چین اور کینیڈا نے تصفیے کے بعد ایک دوسرے کے 3 سال سے قید شہریوں کو رہا کردیا

کرونا کی نئی وبا ڈیلٹا ویرئنٹ میں تغیر پزیری کے باعث معرض وجود میں آئی ہے، نئی وبا کے ابتدائی کیسز کی نشاندہی ایک جوڑے میں ہوئی ، جوڑے نے مقامی سیاحتی گروپ کے ساتھ کئی مقامات کا سفر کیا تھا۔

چین میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز 603 ہیں ، جن میں سے 582 میں وائرس کی ہلکی علامات ہیں جبکہ 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا بھر میں کرونا کے سب سے پہلے کیسز کم وبیش دو سال قبل چینی شہر ووہان میں رپورٹ ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close