دنیا

ایمریٹس نے اگلے 6 ماہ تک تقریباً چھے ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کردیا

ابوظہبی: اماراتی ایئرلائن میں اگلے چھے ماہ کے دوران 6 ہزار خواہش مند افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی پائلٹ اور کیبن کریو سمیت دیگر شعبوں میں ورکرز بڑھائے جائیں گے

ایمریٹس انتظامیہ اضافی پائلٹ، کیبن کریو، انجینئرنگ اسپیشلسٹس اور گراؤنڈ اسٹاف کے لیے بھرتیاں کرے گی۔

کورونا وبا پر کنٹرول کے بعد اماراتی ایئرلائن اپنی نوے فیصد تک سرگرمیاں بحال کرچکی ہے، پروازوں کی مانگ میں اضافے کے سبب ناصرف فضائی آپریشن بڑھا ہے بلکہ زیادہ عملے کی طلب بھی سامنے آئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایئرلائن ایوارڈز2016،ایمریٹس ایئر لائنز دنیا کی بہترین فضائی سروس قرار

ایمریٹس ایئرلائن اینڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ احمد بن سعید المکتوم کا کہنا ہے کہ ایئرلائن میں نئے ملازمین کو بھرتیاں دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close