دنیا

کورونا وائرس کے باعث قائم کیا گیا ریڈ لسٹ کا نظام مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا

لندن: برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیا جائے گا

 کولمبیا، ہیٹی، ایکواڈور، ڈومینیکن رپبلک، پیرو، پاناما اور وینزویلا شامل ہیں تاہم ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

برطانوی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث قائم کیا گیا ریڈ لسٹ کا نظام مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا، اگر مستقبل میں کورونا وائرس کی مزید نئی اقسام سامنے آئیں تو ان ممالک کو دوبارہ شامل کیا جائے ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : امارات کا پہلا مسافر طیارہ اسرایل میں داخل

چند روز قبل برطانیہ نے تقریباً 5 ماہ تک پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے بعد باہر نکال دیا تھا پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close