دنیا

سعودی حکومت نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض میں تعینات لبنانی سفیر سے 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کو کہا ہے جب کہ لبنان میں موجود سعودی سفیر کو واپس بلالیا۔ علاوہ ازیں لبنان سے تمام درآمدات کو بھی روک دیا گیا ہے

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لبنان سے درآمد روکنے کا فیصلہ سعودی عوام کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا، اس کے علاوہ سعودی حکومت کی جانب سے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ لبنان کی جانب سے سعودی عرب پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سعودی حکومت کا خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے تاہم لبنانی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کوئی اہم اقدامات نہیں کیے ہیں۔

دوسری جانب لبنان کے ایک وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سعودی جارحیت کو قرار دینے پر لبنان کے خلاف سعودی عرب نے یہ اقدام اُٹھایا ہے تاہم اس سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close