دنیا

جاپان کا فوجی طیارہ عملے کے 4 ارکان سمیت لاپتہ

ٹوکیو: جاپان کا فوجی طیارہ لاپتہ ہوگیا ،طیارے میں عملے کے 4 اکان بھی سوار تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزارت دفاع حکام کا کہنا تھا کہ ایل آر۔2 نامی فوجی طیارہ شمالی جزیرے ہوکیڈو کے ہیکوڈیٹ ایئر پورٹ سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔حکام کے مطابق دوفوجی ہوائی جہاز اور چار ہیلی کاپٹر لاپتہ طیارے کو تلاش کرنے کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔یہ طیارہ جزیرہ ہوکیڈو کے گورنر کی درخواست پر جزیرہ کے صدر مقام سیپورو سے ایک مریض کو لانے کے لئے بھیجا گیا تھا۔حکام کے مطابق طیارے کا روٹ پہاڑی علاقے کے اوپر تھا اور اس کی پرواز کے وقت موسم بھی خراب تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close