دنیا

پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف

ہانگ زو: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ ہانگ زو میں وزیراعظم نوازشریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چی جون نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبہی چی جون کی جانب سے  وزیراعظم کو ژی جیانگ صوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی فولاد سے مضبوط اور ہمالیہ سے بلند ہے اور سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ ژی جیانگ کے پاکستان کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں جبہو پاکستان اور چین عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ سیکرٹری سی پی سی کمیٹی چی جون نے کہا کہ پاک چین تعلقات مشترکہ تاریخ اور ثقافت پرمبنی ہیں اوردونوں ممالک میں معاشی شعبوں میں تعلقات بڑھانے چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چی جون نے کہا کہ ژی جیانگ معاشی حب اورتاریخی طور پرسلک روٹ کا حصہ ہے جب کہ  پچھلے سال زی جیانگ نے ساڑھے تین ارب ڈالر کا کاروبارکیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف نے ژی جیانگ میں آن لائن شاپنگ پورٹل علی بابا گروپ کے دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ترقی کرتا ملک ہے اور حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ 2013 ءسے حکومت کی وضع کردہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کے معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔یہ ای کامرس کا دور ہے اور حکومت نے اس پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے روشن پہلو ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close