دنیا

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری، روحانی اور رئیسی میں کانٹے کا مقابلہ

تہران: ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، سپریم لیڈر خامنہ ای اور صدر حسن روحانی نے اپنے ووٹ ڈال دیئے، اعتدال پسند حسن روحانی اور قدامت پسند سید ابراہیم رئیسی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ، سپریم لیڈ ر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام سے ووٹنگ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ ایرانی انتخابات میں کئی امیدواروں کی جانب سے زبردست مہم چلائی گئی، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق اعتدال پسند حسن روحانی اور قدامت پسند سید ابراہیم رئیسی کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔ حسن روحانی کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور کچھ حاصل نہ ہونے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
انتخابات میں پانچ کروڑ چونسٹھ لاکھ سے زائد شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، ملک بھر میں تریسٹھ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، ایران سے باہر موجود ایک سو چار ممالک میں رہنے والے ایرانی شہری بھی ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایران صدارتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی جانب سے بھی بھرپور شرکت کی امید کی جارہی ہے جنہوں نے انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close