دنیا

امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست کا اعلان کردیا

امریکا: امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کے مطابق پاکستان امریکی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والےممالک کی فہرست میں برقرارہے

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے گزشتہ روز مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست کا اعلان کیا جس میں پاکستان،روس،چین،ایران ، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان ، شمالی کوریا، میانمار اور اریٹیریا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ الجیریا،کوموروس، کیوبا اور نکاراگوا کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے حوالے سے خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مذہبی اقدار کا احترام، پشاور کی سکھ برادری کے افراد ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ

امریکا کی جانب سے طالبان،الشباب،داعش بوکوحرام،حوثی،جماعت النصرالسلام ولمسلمین کوخصوصی طور پر تشویش والی تنظمیں قراردی گئی ہیں جبکہ نائجیریا کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سےخارج کردیاگیا ہے۔

وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکاہر ملک میں مذہب یا عقیدے کی آزادی کی وکالت کرنے کےعزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

امریکا نے پاکستان کو 2018 میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close