دنیا

چینی ٹینس اسٹارکےالزامات کی تحقیقات کرائی جائیں

بیجنگ: چینی ٹینس اسٹارپھنگ شوئے نےنومبرمیں چین کے سابق نائب وزیراعظم پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے وہ منظرعام سے غائب ہیں

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کوچینی ٹینس اسٹارکی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔پھنگ شوئے کہاں اورکس حال میں ہیں ان کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ٹینس اسٹار و ماڈل ماریا شیرا پووا نے منگنی کرلی

اقوام متحدہ نے پھنگ شوئے کے چین کے سابق نائب وزیراعظم پرجنسی ہراسانی کے الزامات کی شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس آفس سے جاری بیان میں چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی کے حوالے سے بھی گہری تشویش ظاہرکی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close