دنیا

واشنگٹن واقعہ، ترکی نے امریکا سے احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلالیا

انقرہ: ترک صدر اردوان کے دورہ واشنگٹن کے حوالے سے سیکیورٹی ایشو پر ترکی نے امریکا سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلا لیا جبکہ انقرہ میں امریکی سفیرکو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ترک صدر کے پہنچنے پر وائٹ ہاؤس کے باہر متعدد افراد نے ترک صدر کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ترک صدر کے محافظوں نے مظاہرین کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ جھڑپوں کے دوران ترک صدارتی محافظوں نے مظاہرین کو لاتیں اور گھونسے مارے۔
واشنگٹن ڈی سی کی میٹرو پولیٹن پولیس نے موقع پر پہنچ کرترک صدارتی محافظوں سے جارحانہ رویہ اختیار کیا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ترک صدرکے محافظوں پر تنقید کی اورکہاکہ امریکا میں ہرشخص کو آزادی ہے، مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ نے انقرہ میں امریکی سفیر وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور واشنگٹن سے احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close