دنیا

ترکی میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کرنے والا غیرملکی گروہ گرفتار

انقرہ: غیرملکی گروہ اعضاء کی پیوند کاری کے عوض 50 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم وصول کرتا ہے

ترک سیکیورٹی حکام نے شہر استنبول میں اسپتال کی شکایت پر گروہ کے خلاف منظم آپریشن کیا، جس میں گروہ کے چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا کہ چھ ان کے سہولت کار بھی گرفتار ہوگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مفتی نعیم نے مرنے کے بعد اعضاءعطیہ کرنے کو ناجائز اور امانت میں خیانت قراردیدیا

غیرملکی گروہ اعضاء کی پیوند کاری کے عوض 50 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم وصول کرتا ہے جس میں سے 10 ہزار امریکی ڈالرز عضو عطیہ کرنے والے کو اور 15 ہزار ڈالرز اسپتال انتظامیہ کو دیتا جب کہ باقی 25 ہزار ڈالرز کی رقم خود رکھتا تھا۔

گروہ کا سرغنہ سوشل میڈیا کی مدد سے مجبور پناہ گزین ڈونرز کو ڈھونڈتا تھا جو اپنا جگر یا گردے عطیہ کرتے تھے، پھر ان کی ایسی دستاویزات بناتا جس کی بدولت مریض اور عطیہ کرنے والا شخص آپس میں رشتے دار معلوم ہوتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close