دنیا

کینیڈین فوج میں جنسی حملے و ہراسانی کے واقعات

کینیڈا: جنسی حملے و ہراسانی کے واقعات رپورٹ ہونے پر کینیڈین وزیردفاع انیتا آنند اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف کینیڈا جنرل وین نے معذرت بھی کر لی ہے

کینیڈا کے وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اعتراف کیا کہ کینیڈا اپنے فوجیوں کے تحفظ میں ناکام رہا ہے۔
کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اعتماد ہی زندگی اور موت میں فرق ہے اور ہم نے اس امانت میں خیانت کی ہے

یہ بھی پڑ ھیں : ایپل نےاین ایس او کو 21ویں صدی کا غیر اخلاقی کرائے کا فوجی قراردے دیا

وزیر دفاع انیتا آنند نے کہا کہ کینیڈین حکومت کی طرف سے جنسی بدسلوکی کے معاملے پر معافی مانگتی ہوں، ہمیں اس درد اور صدمے کا مداوا کرنا چاہیے جو بہت سے لوگوں نے برداشت کیا، ملک کی حفاظت اور دفاع کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہمیشہ اپنے اراکین کی حفاظت اور دفاع نہیں کرتا۔

کینیڈین وزیردفاع نے معاملے کی تحقیقات سویلین حکام کے سپرد کرنے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close