دنیا

امریکا میں اومیکرون ویرینٹ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا

واشنگٹن :اومیکرون سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر50 سال تھی اوروہ ٹیکساس کا رہائشی تھا

امریکی حکام کے مطابق اومیکرون ویرینٹ سے ملک میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ اومیکرون کا شکارہونے والے شخص نے ویکسین نہیں لگوائی تھی اوراسے صحت کے دیگرمسائل کا سامنا تھا۔ امریکا میں کورنا وائرس کے جونئے کیسز سامنے آرہے ہیں ان میں 73 فیصد اومیکرون ویرینٹ کے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : طوفانی بگولوں نے امریکا میں تباہی مچادی

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈ ن منگل کو قوم سے خطاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے بارے میں بات کریں گے تاہم لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی اعلان ہونے کا امکان نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close