دنیا

ایران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر خودکش حملے

تہران: تین نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی پارلیمنٹ پر مامور سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو جاں بحق اور 30 سے زائد کو زخمی کردیا ہے جبکہ امام خمینی کے مزار میں بھی دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں متعد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ دہشتگر گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے پارلیمنٹ کے اندر سے دو دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ 4 کو ہلاک کیا ہے۔ غیر رسمی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے پارلیمنٹ کے بالائی حصے میں ابھی تک 4 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ بعض ذرائع ابلاغ اس خبر کو نادرست قرار دے رہے ہیں۔

دہگر ذرائع کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ آوروں کی فائرنگ اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گارڈ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایرانی رکن اسمبلی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین مسلح افراد نے اسمبلی کی حفاظت پر تعینات گارڈ کو گولی مارنے کے بعد ارکان اسمبلی کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑادیا ہے۔

پارلیمنٹ پر فائرنگ کے دوران ہی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع آیت اللہ خمینی کے مزار پر کم از کم 3 حملہ آوروں نے دھاوا بولا۔ ان میں سے دو نے زائرین پر فائرنگ کی جبکہ تیسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ کرنے والی ایک عورت تھی۔  اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مزار سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ایک بم کو ناکارہ بنادیا۔

ایرانی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے کئی ٹیم تہران کے مختلف علاقوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے جبکہ ایک ٹیم کے کئی اعضا قبل از کارروائی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

کچھ ہی دیر پہلے پارلیمنٹ کے پانچویں فلور میں دھماکہ سنا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امام خمینی رہ کے حرم مبارک میں دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فائرنگ ابھی تک جاری ہے اور سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ حرم امام خمینی میں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ ایک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک خاتون دہشت گرد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close