دنیا

صدر جوبائیڈن نے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا باضابطہ اعلان کردیا

امریکا: عوام کی صحت کےتحفظ کیلئے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے

امریکی صدرجوبائیڈن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ 8 افریقی ممالک پر لگائی گئیں سفری پابندیاں 31 دسمبر کو رات 12 بجے ہٹادی جائیں گی۔

ان کاکہنا تھا کہ عوام کی صحت کےتحفظ کیلئے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پر ھینں : برسلز میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد کااحتجاج

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹا ئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب امریکی صدر نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کردی۔

کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد امریکا نے جنوبی افریقا، بوتسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی پرسفری پابندیاں عائد کی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close