دنیا

سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور ہلاک ہوگئے

سوڈان: واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس میں سوڈان کے وسطی صوبے کردفان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے

 

سوڈان کی مقامی منرل ریسورس کمپنی کا کہنا ہےکہ واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : سوڈان میں خوفناک طیارہ حادثہ، 7 افراد ہلاک

حکام کا بتانا ہےکہ واقعہ دارالحکومت خرطوم سے 700 کلو میٹر دور کے علاقے میں پیش آیا۔

حکام کےمطابق اس کان میں کام باضابطہ طور پر بند تھا تاہم مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس میں کام شروع کیا جس کے بعد واقعہ پیش آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close