دنیا

ایئر لائن ایمرٹس مسلسل دوسرے سال دنیا کی محفوظ ترین ایئر لائن قرار پائی

ابو ظہبی: فلیگ شپ کیریئر ایمرٹس کو مسلسل دوسرے سال دنیا کی محفوظ ترین ایئر لائن کا درجہ مل گیا، ایئر لائن نے 95 اسکور حاصل کیا

جیٹ ایئر لائن کریش ڈیٹا ایویلیو ایشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کے ایل ایم کو 93.31 فیصد کے اسکور کے ساتھ دنیا کی دوسری محفوظ ترین ایئر لائن قرار دیا گیا۔

امریکی ایئر لائنز جیٹ بلیو اور ڈیلٹا ایئر لائنز کو بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رکھا گیا جبکہ ایزی جیٹ نے پانچویں پوشین حاصل کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : فلیگ شپ انویسٹمنٹ: ریفرنس مخالفین اور جے آئی ٹی کی جانبدار رپورٹ پر بنا، بطور ملزم بیان

خلیجی ممالک میں اتحاد ایئر ویز سرفہرست رہی، ابو ظہبی کی فضائی کمپنی اپنے سائز کی وجہ سے عالمی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکی۔

یورپ میں ایزی جیٹ، ٹرانس ایویا، ایئر یورپ، فن ایئر، کے ایل ایم اور نارویجن کو براعظم کی محفوظ ترین ایئر لائن کا درجہ دیا گیا۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اس سے قبل پیشن گوئی کی تھی کہ وبا کی وجہ سے 2020-2022 کے دوران عالمی ایئر لائن انڈسٹری کا نقصان 201 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close