دنیا

آستانہ میں وزیراعظم نوازشریف سے روسی صدرولادی میر پیوٹن کی ملاقات

آستانہ: قازقستان کے دارالحکومت میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور شنگھائی تعاون کونسل کی رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں جہاں وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کی نمائندگی کی وہیں خطے کی صورتحال پر بات چیت کے لئے کئی سربراہان سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نوازشریف کو شنگھائی تعاون کونسل کا مستقل رکن بننے کی مبارکباد پیش کی جب کہ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اس سے قبل وزیراعظم نواشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close