دنیا

نوجوانوں میں مردانہ کمزوری کی وجہ فحش فلمیں نہیں بلکہ ان کی یہ عادت ہے

نیویارک: عام طور پر نوجوانوں میں مردانہ کمزوری کا سبب فحش فلمیں دیکھنے کی عادت کو قرار دیا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ تمام اندازے غلط ثابت کر ہو گئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”نوجوانوں میں مردانہ کمزوری کی وجہ فحش فلمیں نہیں بلکہ اپنی شریک حیات سے عدم اطمینان اور خود لذتی کی عادت ہے کیونکہ جو مرداپنی شریک حیات سے مطمئن نہ ہوں انہیں مخصوص کمزوری کے مسئلے سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔“

 

کلینیکل سائیکالوجسٹ اور جنسی امراض کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ لے کا کہنا تھا کہ ”نوجوانوں کو جب اپنی شریک حیات سے اطمینان حاصل نہیں ہوتا تو وہ فحش فلموں کی طرف راغب ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثر فحش فلمیں دیکھتے ہوئے خودلذتی جیسے قبیح فعل کا بھی ارتکاب کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ درحقیقت ان کا یہ کام ان کی جنسی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔چونکہ وہ اس وقت فحش فلمیں بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں لہٰذا غلطی سے فحش فلموں کو ان کی کمزوری کی وجہ قرار دے دیا جاتا ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close