دنیا

سعودی عرب کی اطاعت نہ کرنے پر قطری عوام کے روزے قبول نہیں ہونگے، سعودی مفتی کا فتویٰ

ریاض: عرب میڈیا ہائوس ’’الحدود‘‘ کے مطابق معروف سعودی عالم دین شیخ مفتی جمعان الضب نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ اس سال چونکہ قطر اور اس کے رہائشی سعودی عرب کی اطاعت سے باہر ہوئے ہیں اور سعودی عرب ان سے راضی نہیں اسلئے ان کے روزے قبول نہیں ہوںگے۔ قطر کو راہ راست پر آنے کیلئے سعودی عرب سے معافی مانگنا ہوگی۔ عالم دین مفتی جمعان الضب نے کہا کہ اس سال کیلئے قطری روزے کی حالت باطل اور غیر متعلقہ ہے۔ سعودی عالم دین نے اس بات پر زور دیا کہ اگر قطری اپنے روزے کو ضائع ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو وہ توبہ کرتے ہوئےسعودی عرب سے معافی مانگ لیں، سعودی عرب بہت رحمدل ہے اور انہیں معاف کر دے گا ، لیکن انہیں (قطریوں) کو معافی کی اسناد پیش کرنی ہوگی اور یہ بتانا ہوگا کہ وہ اب ایران کے ساتھ نہیں وگرنہ دوسری صورت میں قطریوں کیلئے دردناک عذاب ہے۔

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close