دنیا

افغان کمانڈو نے صوبے ننگرہار میں فائرنگ کرکے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع اچن میں افغان فورس کے کمانڈو نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا، جس کی امریکی اور افغان حکام نے تصدیق بھی کر دی ہے۔ صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں حملہ آور افغان کمانڈو بھی ہلاک ہو گیا، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کیوں کی گئی تھی۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور طالبان تھا اور اس نے 4 امریکیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close