دنیا

ترک حکومت نے ایک دبنگ آفر اعلان کر دیا

ترکی شہریت کے خواہشمند افراد کے لئے ترک حکومت کا بڑا اعلان

ترکی کی حکومت نے اپنی کرنسی لیرا کی قدر کو مستحکم کرنے کے لئے غیر ملکیوں کے لئے ایک دبنگ آفر کا اعلان کر دیا ہے۔ترکی کے نئے قانون کے تحت ترکی کی شہریت کے خواہشمند افراد پانچ لاکھ ڈالر بینک میں جمع کرانے کے بعد انہیں لیرا میں تبدیل کر کے ترک شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
ترک حکومت نے غیر ملکیوں کے لیے ترک شہریت حاصل کرنے کے قوانین میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔ اب غیر ملکی افراد بینک ڈیپازٹ، سرمایہ کاری یا پراپرٹی خرید کر ترکی کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔

ترک حکومت نے یہ نئے ضوابط چھ جنوری بروز جمعرات سرکاری گزٹ میں شائع کیے ہیں۔

نئے قوانین کے تحت غیر ملکی شہری صرف تین سال کے لیے پانچ لاکھ ڈالرجمع کروا کر، انہیں ترک لیرا میں تبدیل کر کے ترکی کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
نئے ضوابط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو غیر ملکی ترکی میں کم از کم ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر کی جائیداد خریدیں گے، وہ بھی ترک شہریت حاصل کر سکیں گے۔ تاہم وہ جائیداد تین سال سے قبل فروخت نہیں کر سکیں گے۔

اسی طرح بینک ڈیپازٹ کی صورت میں بھی پانچ لاکھ امریکی ڈالر جمع کرا کر انہیں مقامی کرنسی لیرا میں تبدیل کرانا ہو گا۔ یہ رقم بھی کم از کم تین سال کی مدت کے لیے ترکی میں رہنی چاہیے۔
یہ فیصلے ترک لیرا کو مستحکم رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرا کی قدر کم ہو گئی تھی۔ تاہم صدر طیب ایردوآن کی جانب سے متعدد اقدامات کے بعد ترک لیرا اپنی شرح تبادلہ کو دوبارہ 25 فیصد تک بہتر بنانے میں کامیاب رہا تھا۔

ترک لیرا کی قدر میں کمی کے باعث غیر ملکیوں نے ترکی میں جائیداد خریدنے میں دلچسپی لینا شروع کر دی تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام پر ترکی کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ لیرا کی قدر میں کمی رہی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close