دنیا

شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربے میں 2 میزائل فائرکئے

پیونگ یونگ: جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیرکی صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئ

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ کے ائیرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائرکئے گئے۔ شمالی کوریا 5،11 اور14 جنوری کوبھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی، نئے میزائل تیار کئے جائیں گے، روس کا اعلان

امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد گزشتہ ہفتے شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔

جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close