دنیا

پی آئی اے کا طیارہ کینیڈا میں برفانی طوفان کی زد آگیا

ٹورنٹو : کپتان نے اپنی ماہرانہ کارکردگی سے بحفاظت اتار لیا۔

ٹورنٹو میں ہونے والی شدید برفباری میں پی آئی اے کا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا، بوئنگ777طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ شدید برفباری شروع ہوگئی اور طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا۔

پی آئی اے کے کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیا اور بحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

طیارے کی لینڈنگ ہوتے ہی ٹورنٹو ایئرپورٹ اتھارٹی کے عملے نے رن وے اور اطراف کے ایریا کو کور کیا اور ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پروازپی کے797لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی، پرواز کو بحفاظت اتارنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کو شاباشی دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close