دنیا

دنیا کا نایاب اور طاقتور ترین پاسپورٹ جو دنیا میں صرف 3 لوگوں کے پاس ہے

ولیٹا : کسی بھی ملک کاپاسپورٹ اس کے کروڑوں نہیں تو لاکھوں شہریوں کے پاس ضرور ہوتا ہے لیکن ایک انوکھا پاسپورٹ ایسا بھی ہے جو ساری دنیا میں صرف تین لوگوں کے پاس ہے۔ یہ انتہائی نایاب پاسپورٹ ایک عالمی تنظیم ”ساورن ملٹری آرڈر آف مالٹا“ کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے اور کسی بھی وقت پر یہ پاسپورٹ صرف تین افراد کو ہی جاری کیا جاتا ہے، جو کہ کیتھولک آرڈر کے گرینڈ ماسٹر، ڈپٹی گرینڈ ماسٹر اور چانسلر کہلاتے ہیں۔
 
اس تنظیم کا مکمل نام ”ساورن ملٹری ہاسپٹلر آرڈر آف سینٹ جان آف یروشلم آف روڈ آف مالٹا“ ہے۔ اس کا آغاز سال 1099میں ”کروسیڈر نائیٹس ہاسپٹلر“ کے نام سے ہوا۔ جزیرہ مالٹا سے اس تنظیم کی خود مختاری کا خاتمہ 1800ءمیں ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سے اس کے قبضے میں کوئی زمین نہ ہونے کے باوجود یہ اپنے تین اعلیٰ ترین عہدیدار کیلئے پاسپورٹ جاری کرتا ہے جسے دنیا کے اکثر ممالک تسلیم کرتے ہیں۔

آج کل یہ تنظیم ایک میڈیکل فلاحی ادارے کے طور پر کام کررہی ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس تنظیم میں 13500نائٹس ، ڈینس اور چیپلین ہیں جبکہ 80ہزار مستقل رضاکار اور25ہزار سے زائد دیگر ملازمین بھی اس کیلئے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close