دنیا

ترکی کے شہر استنبول میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم

استنبول: حدنگاہ انتہائی کم ہونےپرمختلف شاہراہوں کوبندکردیاگیا، اس کے علاوہ حدنگاہ انتہائی کم ہونے پرمختلف شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

ترکی میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا، اس حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کی چھت گرگئی۔

ترکی کے مغربی اور شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو متاثر کر رہی ہے، مختلف علاقوں میں برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری سے سردی میں اضافہ

برفانی طوفان نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی معطل کر دی ہے، استنبول ایئرپورٹ کو بند کر کے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دارالحکومت انقرہ سمیت مختلف شہروں میں برفباری میں پھنسے ہزاروں افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close