دنیا

کرونا وائرس کی نئی قسم روس کو تیزی کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے

ماسکو: مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری کرونا وائرس ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 1 لاکھ 13 ہزار 122 کیسز رپورٹ ہوئے

یہ اب تک کی ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے جو اس ماہ کے شروع میں ریکارڈ ہونے والی تعداد یعنی 15 ہزار سے سات گنا زیادہ ہے۔

ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کووڈ 19 سے 668 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کووڈ سے روس میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 111 تک پہنچ گئی جو یورپ بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر”ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس” تشکیل

کرملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ یہ اعداد زیادہ ہیں اور ممکنہ طور پر اور زیادہ ہوں کیوں کہ زیادہ تر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں ہوئے یا ان میں علامات نہیں ہیں۔

اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ صدارتی ایڈمنسٹریشن میں بہت سے لوگ ہیں جو وائرس سے انفیکٹ ہوئے ہیں، اکثریت نے خود کو آئسولیٹ کرنے کے بعد گھر سے کام کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close