دنیا

اسرائیلی فوجی کیمپ میں طاعون کی شکل کی وبا پھوٹ پڑی ،120 فوجی افسر اور اہلکار متاثر

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ فلسطین علاقے میں قائم اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں طاعون کی شکل کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 120 فوجی افسر اور اہلکار اس سے متاثر ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے۔ اسرائیلی عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’ کی رپورٹ کے مطابق فوجی کیمپ میں پھوٹنے والی پراسرار بیماری کی علامات طاعون کی علامات سے ملتی ہیں۔ تمام فوجیوں کی جلد بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ہسپتالوں میں لائے گئے فوجیوں کی جلد پر پھوڑے نکلنے کے ساتھ ساتھ پورے جسم میں شدید تکلیف محسوس کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس پراسرار بیماری پھوٹنے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ بیماری سے متاثر کیمپ کو خالی کرالیا گیا ہے۔ فوج نے ماہرین صحت کو واقعے کی تحقیقات میں معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔ بیمار پڑنے والے فوجیوں کے خون کے نمونوں کی مدد سے بیماری کی تشخیص کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پراسرار بیماری کا شکار اسرائیلی فوجی اسپتالوں میں منتقل کیے جانے کے باوجود ان کی حالت بدستور خراب ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close