دنیا

آئی ایم ایف کے ایگزیکیوٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

واشنگٹن: پاکستانی معیشت کے چھٹے جائزے کی منظوری کیلئے آج آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوگا

اجلاس میں پاکستان کیلئے چھٹے جائزے کو حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک بلین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیشگی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوا دی گئی ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر پاکستان نے منی بجٹ کے ذریعے مختلف شعبوں کو حاصل 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ یا مراعات واپس لے لی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکہ نے ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ پہ پابندی لگا دی

اسی ضمن میں حکومت مرکزی بینک کی خود مختاری بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی پارلیمنٹ اور سینٹ سے بھی منظوری لے چکی ہے۔

گذشتہ ماہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرض پروگرام کا جائزہ ملتوی کردیا تھا ، فنانس ڈویژن نے باضابطہ طور پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ ری شیڈول کرنے درخواست کی تھی۔

خیال رہے آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ بارہ جنوری کو ہونی تھی جبکہ پاکستان میں فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں زیر بحث تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close