دنیا

شاہی خاندان میں اختلافات، شاہ سلمان نے محمد بن نائف کو برطرف کرکے محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کردیا

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کوبرطرف کر کے اپنے بیٹے کو ولی عہد مقرر کر دیا۔”العربیہ“ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے بھتیجے شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا ہے۔31سالہ شہزادہ سلمان کے پاس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کو عہدہ بھی برقرار رہے گا۔ نیز وہ نائب وزیر اعظم بھی ہوں گے۔ سعودی عرب کی جانشینی کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق آج شب تراویح کے بعد نئے ولی عہد سے اظہار وفاداری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close