Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کا جی 13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جی 13منصوبے میں سست روی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلق حکام کی باز پرس کی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے منصوبے جی13 کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، وزیراعظم کی دورے کی ویڈیو نجی ٹی وی نے حاصل کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے سرپرائز دورے سے وزیراعظم کا اسٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر رہے، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل اور اسٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پرلےجایاگیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے اچانک دورہ منصوبےکی تعمیر میں سست روی کی اطلاع پر کیا،وزیراعظم کے پہنچنے پر منصوبے پر کام کرنیوالا عملہ اور حکام موجود نہ تھے، جس پروزیراعظم نے عملے اور حکام کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا

وزیر اعظم کے جی 13 منصوبے پر اچانک دورے پر اعلیٰ حکام میں کھبلی مچ گئی اور فوری طور پر کنسٹرکشن سائٹ پر منیجر کو بلایا گیا جس نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close