Featuredاسلام آباد

چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

 بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔

بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے میں خاتون سمیت 6 چینی باشندے جاں بحق ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے اپنے سب سے قریبی دوست ملک کے باشندوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close