Featuredاسلام آباد

کل کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی بالا دستی خطرے میں پڑگئی : فواد چودھری

اسلام آباد: حیرت انگیز فیصلہ ہے اسپیکر کو کہا منحرف ارکان ووٹ ڈال سکیں گے، سپریم کورٹ کے پاس مواد ہی نہیں تھا کہ رولنگ صحیح ہے یا غلط

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرکے کابینہ نے قرارداد منظور کی، کل کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی بالا دستی خطرے میں پڑگئی، آپکے پاس دستاویز نہیں پھر کیسے پتہ لگا اسپیکر نے ذہن کا غلط استعمال کیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حیرت انگیز فیصلہ ہے اسپیکر کو کہا منحرف ارکان ووٹ ڈال سکیں گے، سپریم کورٹ کے پاس مواد ہی نہیں تھا کہ رولنگ صحیح ہے یا غلط، عدالت کیسے کہہ سکتی ہے اسپیکر نے اپنے فیصلے کا استعمال صحیح کیا یا غلط، آپ اس نتیجے پر پہنچنا چاہتے تھے تو آپ کو مواد دیکھنا چاہیئے تھا، خط کا مواد تمام ممبران اسمبلی کے سامنے رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سازش کیخلاف کمیشن تشکیل دے دیا ہے، عالمی سازش کیخلاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کمیشن کی سربراہی کریں گے، کمیشن دیکھے گا اس خط میں رجیم چینج کی دھمکی موجود ہے یا نہیں، دیکھا جائے گا مقامی ہینڈلرز کون تھے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے عالمی سازش کو سامنے رکھ کر کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مخصوص لوگ ہیں جنہیں معلوم تھا کہ یہ سازش کہاں بنی، عوام نے آزادی کی حفاظت نہ کی تو بڑی غلامی میں چلے جائیں گے، ایسی حکومت مسلط ہوگی جس کے ڈور کہیں اور سے ہل رہی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close