Featuredپنجاب

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

قومی احتساب بیور (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ شاہد خاقان عباسی وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔ نیب کی طرف سے درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

نیب،نے دیگرملزمان کے خلاف بھی ایل این جی ریفرنس واپس لےلیا، ملزمان میں شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل سمیت 15 ملزمان شامل تھے، اس ریفرنس میں مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی جیل میں قید رہے۔

نیب،نے شاہد خاقان عباسی پرقومی خزانے کو21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا، شاہد خاقان عباسی کو2020 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جولائی 2019 میں نیب،نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کیس میں گرفتار بھی کیا تھا۔نیب انکوائری میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سوئی سدرن کیس کمپنی لمیٹٰڈ (ایس ایس جی سی ایل) اور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کی انتظامیہ نے غیر شفاف طریقے سے ایم/ایس اینگرو کو کراچی پورٹ پر ایل این جی ٹرمینل کا کامیاب بولی دہندہ قرار دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close