Featuredسندھ

کراچی کی حلقہ بندیاں پر ہائی کورٹ کا سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

کراچی: غربی میں یوسیز اور ٹاؤنز کی تشکیل، اورنگی، مومن آباد، بلدیہ اور شاہ فیصل میں حلقہ بندیاں غلط ہیں

سندھ ہائی کورٹ نے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی 6 درخواستوں پر سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی 6 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ضلع غربی میں یوسیز اور ٹاؤنز کی تشکیل غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے، اورنگی ٹاون، مومن آباد، بلدیہ، نارتھ ناظم آباد اور شاہ فیصل کالونی میں حلقہ بندیاں انتہائی غلط ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی ہمارا موقف نہیں سنا، یہ غیر منصفانہ عمل ہے، اگر حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو انتخابات منصفانہ نہیں ہوسکیں گے، صوبے میں بلدیاتی انتخابات شروع ہونے ہی والے ہیں اس لیے درخواستوں کا فیصلہ جلد کیا جائے۔
عدالت نے ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے فریقین کو 15 نومبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close