پنجاب

آپ میرے پیغام کا انتظار کریں، جب کہوں گا میرے ساتھ کھڑے ہونا ہے، نواز شریف نے عوام سے وعدہ لے لیا

گجرات: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عوام سے وعدہ لے لیا کہ جب میں کہوں گا تو میرے ساتھ کھڑے ہونا ہے،ستر سالوں سے یہ مذاق ہوتا آرہا ہے ،میں یہ مذاق برداشت نہیں کر سکتا ،یہ سلسلہ کب تک چلے گا،جب میں کہوں گا تب عوام نے میرے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ نواز شریف نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ کو پاﺅ ں تلے روندا گیا ،آپ کے ووٹ کی پرچی پھاڑ کر واپس پکڑا دی گئی ،آپ کے ووٹ کا کوئی احترام نہیں ۔اس عدالت میں کوئی اپیل نہیں ہے میری اپیل آپ کی عدالت میں ہے ،۔گجرات میں نواز شریف نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے عدالت کا فیصلہ قبول کیا ہے جس پر وہاں موجود کارکنوں نے کہا نہیں ،جس کے بعد نواز شریف نے کہا سارے پاکستان کی یہ ہی آواز ہے،کوئی سن سکتا ہے تو سن لے ، گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر ،بلوچستان ،سندھ اور کے پی کے کا یہ ہی عالم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کی حکومت بنانے والے شخص کا تو پتہ نہیں کیا عالم ہے لیکن خود کے پی کے اور پنجاب کا یہ ہی عالم ہے ،اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کو کرائے کی عوام کہتے ہی،کیا آپ کرائے کی عوام ہو؟کے پی کے کا شخص روز جھوٹ بولتا ہے،الزام تراشی ان کی فطرت میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2013میں نہ لوگوں کا پنکھا چلتا تھا نو چولہا جلتا تھا ،آج پنکھا بھی چل رہا ہے ،چولہا بھی جل رہا ہے ،میں نے دن رات ایک کر کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کام کیا ،اگلے سال لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی ،میں نے ترقی کی رفتار تیز کی جس سے روز گار ملنا شروع ہوا ،اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو دو تین سالوں میں کوئی بے روز گارنہ رہتا سب کو روزگار ملتا ۔نواز شریف نے کہا کہ مجھے جتنی تیزی کے ساتھ عوام نے منتخب کیا اتنی ہی تیزی کے ساتھ وزیر اعظم ہاوس سے نکال دیا گیا ،اس چیز کی کیا وجہ تھی ،میں نے کونسی کرپشن کی ۔انہوں نے کہا کہ جن پانچ لوگوں نے رسوا کر کے مجھے نکا لا وہ خود کہتے ہیں کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے اس لیے نکالا گیا کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ،کوئی اپنے بچوں سے تنخوا ہ لیتا ہے ؟۔

 

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بیک جنبش قلم عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے جبکہ70سالوں سے ملک کے ساتھ یہ مذاق ہوتا آرہا ہے میں یہ مذاق برداشت نہیں کرسکتا کیا آپ لوگ اس مذاق کو برداشت کر لیں گے؟آپ جس کو منتخب کرکے بھیجتے ہیں اسے خدمت کا موقع بھی ملنا چاہیے انہوں نے شرکاءسے سوال کیا کہ کیا میرا گھر بیٹھ جانا آپ کو منظور ہے، اس ملک کو بدلنا ہوگا اس ملک کو بدلنا ہوگا، عوام کے ووٹ پاﺅں تلے روند دیا جاتا ہے،انہوں نے عوام سے پوچھا کہ اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے نواز شریف کا ساتھ دو گے؟ میں توقع رکھتا ہوں کہ آپ لوگ میرا ساتھ دیں گے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ملک میںووٹ کے تقدس کوبحال کیا جائے ، یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے دوسرے کے خلاف ہمیں اکٹھا ہونا ہوگا، اس نظام کے خلاف ہم اٹھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ آپ میرے پیغام کا انتظار کریں ، نواز شریف اگر وزیر اعظم نہیں تو کوئی فکر کی بات نہیں ، میرا آپ سے وعدہ ہے کہ جو میں کہوں گا وہ آپ کو کرنا ہوگایہ 20کروڑ عوام کی عزت کا سوال ہے اسے کسی کو پاﺅں تلےروندنے کی اجازت دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close