Featuredپنجاب

گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل

نگران حکومت نے 3 رکنی کمیٹی سے سرکاری خزانے سے گجرات ڈویژن پر نوازشات کی رپورٹ طلب کرلی۔

نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی ہے، اور اس حوالے سے پنجاب حکومت نے گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نگران حکومت نے تین رکنی کمیٹی سے پنجاب کے سرکاری خزانے سے گجرات ڈویژن پر ہونے والی نوازشات کی رپورٹ 7 روز میں طلب کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تین اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی گجرات ڈویژن پر منظور شدہ فنڈز کا جائزہ لے گی، کمیٹی گجرات ڈویژن کا دورہ کرے گی، اور گجرات ڈویژن پر منظوری شدہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گی، اور اپنی رپورٹ میں بتائے گی کہ پرویز الہی دور سے اب تک گجرات ڈویژن کے فنڈز میں کتنی کرپشن ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close