اسلام آباد

وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات ملتوی، آرمی چیف ماسکو جائیں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی۔ جبکہ آرمی چیف رواں ہفتے کے آخر میں کابل اور ماسکو کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، آرمی چیف روس جاتے ہوئے کابل میں مختصر قیام کریں گے اور افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کے مطابق، آرمی چیف کی ماسکو میں روسی حکام کے ساتھ افغانستان کے معاملے ہر تفصیلی بات چیت ہوں گی، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ کسی تیسرے فریق کے بغیر مذاکرات چاہتا ہے، افغانستان نے بھارت کو بھی صاف کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا۔

ادھر پاکستان نے جنوبی ایشیاء سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر امریکہ کو اپنا موقف سے باضابطہ آگاہ کردیا اور اس حوالے سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پاس کردہ قراردار امریکی حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔پارلیمنٹ کی قرارداد کے ساتھ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے دونوں ایوانوں کی ٹرمپ کے بیان اور پالیسی پر تحریری قرارداد امریکی سفیر کے حوالے کر دی ہے۔ پارلیمنٹ کی قرارداد میں جنوبی ایشیاء سے متعلق پالیسی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ خواجہ آصف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔ ملاقات ملتوی کرنے کی درخواست پاکستان کی جانب سے کی گئی تھی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اب یہ ملاقات اکتوبر کے دوسرے ہفتہ میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اور چین سے دوستی اپنی جگہ پاکستان امریکہ سے بھی بگاڑنا نہیں چاہتا۔امریکی نائب صدر نے وزیراعظم سے ملاقات میں شکیل آفریدی بارے کوئی بات نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close