اسلام آباد

تیز رفتاری کے سبب حادثہ، تین افراد جاں بحق

محل پور کے علاقے میں بارش سے ہونے والی پھسلن کے باعث تیزرفتارویگن الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اورچارزخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس اورریسکیو ون کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو پولی کلینک اورپمزہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں ڈرائیوراور دومسافر شامل ہیں۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔

ملک کے بالائی اورمیدانی علاقوں میں موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close