عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
جیولرز کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوگئی، جس سے 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت دو لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونےکی قیمت 429 روپے کم ہوکر 2لاکھ 9ہزار 105روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت میں دو ڈالر کمی دیکھی گئی، جس سے عالمی منڈی میں سونےکی فی اونس قیمت 2335 ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونےکی قیمت میں 600 روپے کمی دیکھی گئی تھی اور سونےکی قیمت میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 7 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔