دنیا

ترکی میں پولیس اسٹیشن پرحملہ، 5 افراد ہلاک

استنبول: ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر میں دہشتگرد حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں پولیس افسران اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے باغیوں نے بارود سے بھری گاڑی دیار باقر کے سینار ٹاو¿ن میں پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی اور راکٹ بھی فائر کئے۔

حملے میں سیکیورٹی 5افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 39 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اسٹیشن کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق کرد باغیوں نے ترکی کے ایک اورصوبے ماردین میں بھی پولیس اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ کیا ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ ترک صوبے دیار باقر میں گزشتہ سال سے ک±رد باغیوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے۔کالعدم جماعت گزشتہ تیس برس سے آزاد کردستان کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔

دو روز قبل بھی ترک دارالحکومت استنبول کے سلطان احمد اسکوائر پر دھماکے سے 9 جرمن شہریوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 15 ازخمی ہوگئے تھے۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close