دنیا

سیکس ٹیپ کے مقدمے میں ہلک ہوگن پر 11 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک عدالت نے سابق ریسلر ہلک ہوگن کی سیکس ٹیپ جاری کرنے پر گوکر ویب سائٹ کو انھیں ساڑھے 11 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔

ہلک ہوگن کے وکلا کا کہنا تھا کہ نیویارک کی ایک ویب سائٹ نے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی ہے اور یہ ویڈیو خبری اہمیت کی حامل نہیں تھی۔

ہلک ہوگن نے ایک سیکس ٹیپ شائع کرنے پر گوکر نامی ویب سائٹ پر ہرجانے کا مقدمہ کیا ہوا تھا۔

اس مقدمے کو آزادی صحافت اور معروف شخصیت کے نجی زندگی کے حق کے درمیان لڑائی کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو سنہ 2012 میں جاری کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں ہلک ہوگن اپنے ایک دوست کی اہلیہ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کررہے تھے جب خفیہ طور پر اس عمل کی ریکارڈنگ کی گئی۔

ویب سائٹ گوکر کے وکلا نے دلیل پیش کی کہ اگرچہ جج صاحبان ویب سائٹ کے عمل کو ناگوار سمجھ سکتے ہیں لیکن آزادی صحافت کے خیال کو قائم رکھنا زیادہ اہم ہے۔

ہلک ہوگن کے وکلا کا کہنا تھا کہ گوکر نے ویڈیو شائع کرنے سے قبل ان کے مؤکل یا ویڈیو میں موجود خاتون سے رابطہ نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہلک ہوگن نے 1980 اور 1990 کی دہائی پر مشتمل اپنے طویل کیریئر میں پروفیشنل ریسلر کے طور عالم گیر شہرت حاصل کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے ان کے کیریئر کو نقصان پہنچا ہے۔

وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے متعدد اعزازات اپنے نام پر چکے ہیں۔

گذشتہ سال ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے ریسلر ہلک ہوگن کی تعصب آمیز گفتگو پر مبنی ٹیپ منظرعام پر آنے کے بعد ان کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close