سندھ

ایم کیو ایم کی سیاست سے پیسے اور وسائل کو مائنس کر دیا، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے نو منتخب کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے انتخابی سیاست سے پیسے اور وسائل کو مائنس کر دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آج کے حالات میں ایم کیو ایم کو کسی بھی تنازع میں الجھنا چاہیئے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہيں کہ یہ 8 نومبر کی دوسری قسط تھی لیکن ایسا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں متنازع گفتگو نہیں کرنا چاہتا لیکن ہماری جانب سے کوشش نظر آ رہی تھی جب کہ دوسرا فریق انتظار کرواتا رہا یہ بھی نظر آ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتے لیکن شخصیات سے نہیں اب پارٹی مکمل طور پر جمہوری اندازا میں چلے گی۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمارے خلاف قانونی کارروائی ہونا ضروری ہے تاکہ وحاضت ہو کہ آئینی طور پر کون کس کو نکال سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close