بلوچستان

بلوچستان ۔آوارانمیںفورسز کا آپریشن،1ایف سی اہلکار شہید،6دہشتگرد ہلاک

آواران : بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ایک ایف سی اہل کار نے جام شہادت نوش کیا۔
جمعہ کی رات بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران پناہ گاہوں میں چھپے دہشت گردوں نے ایف سی اہل کاروں پر فائرنگ کردی، ایف سی کی جوابی فائرنگ میں چھ دہشت گرد مارے گئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہل کار گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔
پنجاب میں فیصلہ کن آپریشن شروع ہوگیا
ایف سی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، جب کہ تلاشی اور سرچنگ کا عمل وفقے وقفے سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ فورسز کی کوششوں اور کامیاب آپریشنز کے بعد بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور حالات معمول پر آنا شروع ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ کارروائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی جانب سے دیئے گئے تازہ بیان کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close